Social

نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ،عوام منفی سیاست کرنےوالوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں، شہبازشریف



لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ‘باشعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے‘نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔ وہ گزشتہ روز یہاں پنجاب کے مختلف اضلاع سے منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔


انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے ،جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی ،ان کا کہناتھا کہ باشعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے ،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دھرنادینے والوں نے ملک وقوم کاقیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ہیں۔ خادم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔


The post نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ،عوام منفی سیاست کرنےوالوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں، شہبازشریف appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv