
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ٹکٹ منسوخ ہونے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو پارٹی نشان ہٹا کر آزاد حیثیت کا انتخابی نشان پک اپ الاٹ کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی پی 30 کے مسلم لیگی ایم پی اے طاہر اقبال سندھو کے انتقال کے بعد ضمنی الیکشن میں مرحوم ایم پی اے کے کزن یاسر ظفر سندھو کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے تاہم نواز شریف کے پارٹی صدارت
سے نااہل ہونے کے باعث ان کا ٹکٹ بھی منسوخ ہو گیا جس کے بعد مسلم لیگی امیروار یاسر ظفر سندھو کو شیر کی بجائے آزاد حیثیت کا انتخابی نشان پک اپ الاٹ کر دیا گیاہے اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے رائو ساجد محمود اور دوسرے امیدوار رائو یاسر ظفر سندھو،رائو وقاص احمد،عاصم اقبال میدان میں ہیں ،ایک لاکھ 73 ہزار 919 ووٹران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جبکہ پولنگ 4 مارچ کو ہوگی۔
The post نوازشریف پارٹی صدارت سے نااہل کیاہوئے شیر کا نشان بھی چھن گیا،شیر کو اب کیا بنا دیا گیا،دلچسپ انتخابی نشان جاری appeared first on JavedCh.Com.
Comments