
لندن(نیوزڈیسک) ریحام خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خیر خواہوں نے مجھے زبان بند رکھنے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔برطانوی میڈیا کو دئیے انٹرویو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی خیر خواہوں نے دھمکیاں دیں ہیں کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اڑا دیا جائے گا۔برطانوی نڑاد پاکستانی ریحام خان برطانیہ میں
اپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشری مانیکا ہی تھیں۔ریحام نے بتایا کہ عمران خان اس وقت بھی ان کے مرید تھے اور ان کے تعلقات ان کی شادی کے دوران شروع ہوئے تھے۔
The post اب اگر عمران خان سے متعلق زبان کھولی تو اُڑا دیاجائے گا، ریحام خان کو دھمکیاں کون دے رہاہے؟عنقریب منظر عام پر آنیوالی کتاب میں ’’کپتان‘‘ کے بارے میں کیا کچھ لکھاہے؟ چونکادینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments