Social

تحریک انصاف کے سینئر رہنما وفاقی وزراء کے رویے سے مایوس ہو کر کابینہ کو خیرباد کہہ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما وفاقی وزراء کے رویے سے مایوس ہو کر کابینہ کو خیرباد کہہ گئے۔ گزشتہ سال تانیہ ادروس اور ظفر مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ندیم افضل چن مستعفی ہو سکتے ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو وارننگ دی تھی کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، جبکہ یہ پیغام بھی دیا تھا کہ جو وزیر حکومت کو خیرباد کہنا چاہے وہ جا سکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv