Social

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، سینیٹر فیصل جاوید خان کو جرمانہ کردیا گیا

اسلام آباد ( ) نئے پاکستان میں اب کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں ہے ، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا بھی چالان کردیا ۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایک افسر فیصل جاوید خان کا چالان کررہا ہے، جبکہ فیصل جاوید اس کے پاس کھڑے ہیں ۔


واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جا رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ سڑک پر تیز رفتاری کے باعث حادثات میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv