
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2021ء) یوم پاکستان کے سلسلہ میں گوادر میں پاکستان آرمی، ڈی سی گوادر کی جانب پرچم کشائی کی پر وقار تقریب،
گوادر کی شہریوں کی طرف سے کار ریلی ۔ یوم پاکستان کی خوشیاں گوادر میں بھی بھر پور انداز میں منائیں گئیں۔
پاکستان آرمی کی طرف سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میجر عامر نجم، ریر ایڈمرل جواد جبکہ ڈی سی گوادر عبدالکبیر خان کے دفتر میں بھی پرچم کشائی کا انقعاد کیا گیا۔
گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں بھی لیزر لائٹس کی مدد سے کوہ باطل پہاڑ پر قومی پرچم بنایا گیا۔ دوسری جانب گوادر کے شہریوں کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے مارین ڈرائیو پر ریلی منعقد کی-
Comments