Social

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک ’چھوٹے سے عہدے‘ کے لیے جمہوری مقصد کو نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

سنیچر کو مریم نواز اور بلاول بھٹو کی جانب سے الگ الگ میڈیا بیانات سامنے آئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف بننے کے معاملے پر مریم نواز سے پوچھا گیا کہ کیا پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہو گئی ہیں یا ابھی کوئی راستہ ہے، تو انھوں نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی منتظر ہیں۔

’میری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف اس پر سامنے آ جائے لیکن مجھے نہایت افسوس ہے کہ آپ نے ایک چھوٹے سے عہدے کے لیے عوام کے حق حکمرانی کی جدو جہد کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان آپ کو خود پہنچا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv