Social

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی عائد

مکہ ( نیئوزدئسک) عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کی وجہ سے جہاں ایک طرف سعودی عرب میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پارٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہیں، مسجد الحرام اور مسجد نیوی میں بھی اب اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے کہا ہے کہ رواں سال بھی حرمین شریفین میں اعتکاف اور اجتماعی افطار کا انتظام نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام نمازی اور زائرین کورونا ویکسین لازمی لگوائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے علاوہ ماسک کا استعمال بھی لازمی کریں۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ حرمین پریذیڈینسی نمازیوں اور معتمرین کے استقبال اور انہیں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے موقعے پر اجتماعی افطار اور اعتکاف نہیں ہو گا، تاہم معتمرین حضرات کے لیے صحن مطاف میں افطاری اور سحری کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حرمین شریفین میں آنے والے لوگوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل فراہم کیے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی سخت ایس او پیز نافذ کر دئیے گئے ہیں، مملکت کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے اپنے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv