Social

چنیوٹ اور سرگودھا کے لئے 17ارب 60کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(نیئوزدیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ اور سرگودھا کے لئے 17ارب 60کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ۔اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیا درکھا گیا جبکہ فیصل آبادچنیوٹ ،سرگردھا سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرانے کااعلان کیا گیا جس پر 12۔ارب70کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں43کروڑ71لاکھ روپے لاگت کے 4روڈ سیکٹر منصوبوں کا افتتاح اور85کروڑ 31لاکھ روپے کی2منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔وزیراعلیٰ نے سرگودھا میں 62کروڑ 30لاکھ روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور1۔ارب21کروڑ 60لاکھ کے 4منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔وزیراعلیٰ نے شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔
اضلاع کے دوروں کے دوسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ پنجاب چنیوٹ پہنچے اورانہوںنے چنیوٹ کیلئے 5۔

ارب 60 کروڑ روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، 43 کروڑ 71 لاکھ روپے کے 4 منصوبوں کا افتتاح اور 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کے 2 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ میں چنیوٹ سیکشن 4 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں 43 کروڑ 71لاکھ روپے کے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کی4منصوبوں کاافتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کی2نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔RAPفیزIIکے تحت 43.5کلو میٹر سڑکو ں کی تعمیر کی5منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چنیوٹ کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں اور ساڑھے پانچ ارب روپے کے فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ سیکشن کی تعمیر کے منصوبے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ آج چنیوٹ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج لے کر آیا ہوں۔
اس پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔روڈ سیکٹر کے 6، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے 2، 2 ، نکاسی آب اور پولیس لائنز کا منصوبہ شامل ہے۔ چنیوٹ میں 250 بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائنز بھی بنائی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبے بھی شامل ہوں گے۔
لالیاں میں بوائز کالج اور بھوانہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا 67 کلومیٹر طویل سڑک 12 اب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ میگاپراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کے منصوبے میں ڈسٹرکٹ پیکیج کے علاوہ چنیوٹ کاحصہ 5 ارب 50 کروڑ روپے میں بنے گا۔
چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ کی بحالی اور تعمیر و مرمت کیلئے کاوش کر رہے ہیں۔ پنجاب میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران روزانہ ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرائی جا رہی ہے۔رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخ پر اشیائے صرف فراہم کریں گے۔گندم خریداری پالیسی پر عملدرآمد کرکے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔جس کا جو حق بنتا ہے اسے ملنا چاہیئے۔کھیت سے منڈی تک رسائی کے RAP پروگرام میں سب سے زیادہ چنیوٹ کی سڑکیں بن رہی ہیں۔
چنیوٹ کے مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے اور ہم ان مسائل کو ہر صورت حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ہم ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چنیوٹ میں ارکان اسمبلی،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں اور چنیوٹ کے عوامی مسائل کے جلد از جلد حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارکان اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اپنی سفارشات اور تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ پہلے بھی آ چکا ہوں اور بار بار آتا رہوں گا۔چنیوٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لے کر آئے ہیں۔ماضی میں چنیوٹ جیسے اضلاع کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھاگیا۔اب چنیوٹ کے حالات بھی بدلیں گے اور ترقی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق چنیوٹ کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی برس میں حکومت کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ مہنگائی کے ازالے کیلئے ٹھوس اقدامات اور پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں۔
یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کیلئے ترقیاتی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں کو اگلے ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کا حق ہے۔ چنیوٹ کے عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔ ترقی اور خوشحالی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے شرکاء کی سفارشات اور تجاویز کو نوٹ کیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس اعجاز منہاس ، کمشنر ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ سے سرکٹ ہائوس سرگودھا پہنچ کر 62 کروڑ 30 لاکھ روپے کے 6 منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں RAP فیز ون کے تحت کھیت تا منڈی 52.5 کلومیٹر طویل سڑکیں بنائی گئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv