Social

شاہد خاقان عباسی نے آئندہ چند ماہ میں نواز شریف کی وطن واپسی کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (نیئوزڈیسک) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں, اس کے بعد واپس آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف علاج کرانے گئے ہیں ۔علاج کراکرہی واپس آئیں گی ۔
انہوں نے کہا نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ملے گا، یہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری میں6سے9ماہ لگیں گے، ایک سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لیے نوازشریف علاج کے بعدہی واپس آئیں گے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے شاہد خاقان عبا سی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی خواہش کا اظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کےلیے بیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے۔
پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کوسنجیدہ نہیں لیا ہماراشکوہ بس یہ ہے، حکومتی بینچزپربیٹھنےوالےکچھ سینیٹرز نےاچانک یوسف گیلانی کوووٹ دیا، ایک اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کےلیےحکومتی ارکان ووٹ لیاگیا، معاہدہ کیاگیاتھاپی پی تبدیلی چاہتی تھی توپی ڈی ایم میں لے آتی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف علاج کروانے کے لیے برطانیہ گئے تھے، پاکستان میں جیل میں قید کے دوران ان کے پلیٹ لیس کم ہو گئے تھے، جس کے بعد ن لیگ نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اُس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ حالات کی سنگیت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے نواز شریف کو وطن سے باہر علاج کروانے جانے کی اجازت دے دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv