
لاہور(نیئوز رپوٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور برکی روڈ پر گیس دھماکے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے برکی روڈ گیس دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ برکی روڈ کے مکان میں دھماکے کی وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے-
Comments