Social

لاہور کے شہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،20 مقامات پر کیمپ لگیں گے ؛ کیپٹن (ر)محمد عثمان

لاہور(نیئوزرپورٹر) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر)محمد عثمان نے شہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شہر کے 20 مقامات کو فری ماسک کی تقسیم کیلئے فائنل کر لیا گیا، ماسک کی تقسیم کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو تفویض کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ بس سٹینڈز، مال روڈ، چائنہ سکیم، شاہ عالم چوک، یتیم خانہ چوک، داتا دربار، چونگی امر سدھو، اچھرہ بازار، دہلی گیٹ، اکبری منڈی، اسلام پورہ، ہربنس پورہ، نشتر بازار، بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک، شاہدرہ چوک، جلو موڑ اور اڈا پلاٹ چوک رائیونڈ روڈ پر کیمپس لگیں گے، شہر کے 4 بڑے لاری اڈوں پر 20 لاکھ شہریوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے، لاری اڈا بادامی باغ، جناح بس ٹرمینل ٹھوکر، سٹی بس اڈا اسکندریہ اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ سٹی میں شہریوں کو فری ماسک دیئے جائیں گے۔

ایک کیمپ پر 5 لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv