Social

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز، سٹاف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے‘ آئی جی پنجاب

لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اور خوشاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کاشفاف اورپر امن انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے جس کے لیے پنجاب پولیس کے سپر وائزری افسران الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکیورٹی اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔
انہوںنے مزیدکہا کہ این اے 75ڈسکہ اور پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخابات میں تعینات پولنگ سٹاف کی بہترین سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کمانڈ افسران خود فیلڈ میں نکل کر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری کے علاوہ بوقت ضرورت رینجرز کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے جبکہ خواتین پولنگ ا سٹیشنز اور بوتھوں پرسیکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس کی تعیناتی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پولنگ ختم ہونے کے بعدبیلٹ باکسز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ انتخابی سامان کی با حفاظت منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوںنے تاکید کی کہ کسی بھی امیدوار یا اسکے حامیوں کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ گوجرانوالہ اور سرگودھا کے ریجنل جبکہ سیالکوٹ اور خوشاب کے ضلعی پولیس افسران کو اضافی وائرلیس سیٹ سمیت دیگر درکار تمام سامان جلد از جلد پہنچا دیا جائے تاکہ الیکشن کے روز اس سے استفادہ کیا جاسکے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ الیکشن ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران وہلکار کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کوہر صورت یقینی بنائیںاور تمام افسران و اہلکار فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرکے استعمال سمیت احتیاطی تدابیرکی لازمی پابندی کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں این اے 75ڈسکہ اور پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں ۔ دوران اجلاس آر پی او سرگودھااور گوجرانوالہ جبکہ ڈی پی او خوشاب اور سیالکوٹ نے ضمنی انتخابات کے سیکیورٹی پلان بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سپر وائزری افسران پولنگ کے آغاز سے قبل ڈیوٹی پر مامورتمام نفری کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے بریفنگ ضرور دیںتاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن سر انجام دیں اور پر امن انتخابا ت کے انعقاد کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انتخابات کے پر امن انعقاد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں کسی بھی غیر ذمہ داری اور غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII- مقصود الحسن، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا اور ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv