Social

چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کر دیا،صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائیگا؛ پی ٹی اے

لاہور(نیئوزڈئسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا، صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پی ٹی اے کی جانب سے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔
موبائل بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین پی ڈی ایکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv