Social

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔ شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv