Social

دوسرے ٹی ٹونٹی میں فخر زمان اور شرجیل خان کو اوپننگ کرنی چاہیئے: شعیب اختر

لاہور (نیوزرپوٹر) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں فخر زمان اور شرجیل خان کو قومی ٹیم کے لیے اننگز کا آغاز کرنا چاہیئے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 45 سالہ شعیب اختر نے محمد رضوان کی کارکردگی کی تعریف کی لیکن انہوں نے شرجیل کو فخر زمان کے ساتھ بطور اوپنر ٹی ٹونٹی میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فخر اور شرجیل مل کر مخالف ٹیم کو تباہ کرسکتے ہیں، پاکستان کو بے رحم کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے، آج کی کرکٹ 170 یا 180 کی نہیں ہے ، آپ کو 200 سے زیادہ رنز بنانے کے لیے کھیلنا ہوگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی جیتا لیکن یہ کامیابی آسان نہیں تھی، ٹیم کا انتخاب بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔
ہمیں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ شکست دینی چاہیئے تھی ۔ شعیب اختر نے ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فخر اور شرجیل کے بعد نمبر 3 بابراعظم کو آنا چاہیئے، اس کے بعد حفیظ اور پھر رضوان اور حیدر ہوں، مجھے پہلے ٹی ٹونٹی میں آصف علی کی بھی یاد آئی ،وہ ٹیم کے لئے مددگار ثابت ہوسکتے تھے کیونکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پاور ہٹنگ کا نام ہے اور وہ اس میں اچھے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv