Social

جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کیلئے برطانیہ سے رابطہ، ذرائع

اسلام اباد (نیوزڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، اس ضمن میں ناصرف جہانگیر ترین بلکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کے لیے لکھا گیا خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے ، جس میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی ہنگامی طور پر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے آٹھ سوالات کے پر جواب طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو 13 اپریل کو جواب لے کر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کمپنی سیکرٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں ، ایف آئی اے اگست 2020 سے جہانگیر ترین سے سوالات کے جواب مانگ رہی ہے اور جہانگیر ترین نے جمعہ کو ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv