Social

کٹھ پتلی حکومت سے پہلے مریم نواز برداشت نہیں ہورہی تھی حمزہ کے بعد شہبازشریف بھی باہر آگئے ‘ عظمیٰ بخار

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی طوفانی لہروں میں ہچکولے کھارہی ہے اور فردوس عاشق کو پی ڈی ایم اور راجکماری کی فکر پڑی ہے،بی بی کچھ عام آدمی کا بھی سوچ لو،خادمہ جی نہ پی ڈی ایم کہی جارہی ہے اور نہ راجکماری لیکن عوام آپ کی نالائقیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز قوم کو نالائقوں کے ٹولے سے نجات دلاکر ہی کہیں جائیں گی ،کٹھ پتلی حکومت سے پہلے مریم نواز برداشت نہیں ہورہی تھیںاب حمزہ شہباز کے بعد شہبازشریف بھی باہر آگئے ہیں،سلطنت عمرانیہ کے احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے پٹ گئی ہے ،عمران خان نے خود تسلیم کیا چینی مافیا نے ان کو بیوقوف بنایا ،کل تک عمران خان چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے جہانگیرترین سے مشورے لیتے رہے ،آج جہانگیرترین کو چینی مافیا کا سرغنہ کہہ رہے ہیں عمران صاحب مافیا کے اصل سرغنہ آپ ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv