Social

تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا.عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی. وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں پاکستان اور بیرون ملک شہریوں پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی. انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔
تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کیے‘وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کیا کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv