Social

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان ملکی صورتحال پر آج قوم سے خطاب کریں گے ذرائع کے مطابق خطاب کے وقت کا تعین مرکزی قیادت کی مشاورت سے طے کیا جائے گا وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے. وزیر اعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے اور تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں قومی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے .
قبل ازیں اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھاکہ ہمارے ملک کی بعض سیاسی و مذہبی جماعتیں بعض اوقات اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں اور اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچادیتی ہیں عمران خان نے کہا کہ اس سے دوسروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر ہم خود نقصان اٹھاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں انہیں واضح کروادینا چاہتا ہوں کہ یہاں سب نبی اکرمﷺسے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے، پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہماری قوم اپنے دین اور اپنے نبیﷺ سے محبت کرتی ہے .
عمران خان نے کہاکہ جب ہمارے نبیﷺکی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا حکومت کو تکلیف نہیں ہوتی، کس نے دلوں کو چیر کر دیکھا ہے کہ کسے زیادہ تکلیف ہوئی اور کسے کم انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے دنیا میں ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے، ملک میں مظاہرے کرکے توڑ پھوڑ کرکے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلمان ممالک کے سربراہان کو شامل کرکے ایک مہم چلائیں گے، اس سے جو دباﺅ کی وجہ سے یہ جو بار بار ہمیں تکلیف دی جاتی ہے اس میں تبدیلی آئے گی عمران خان نے کہاکہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین میں موجودہ حکومت اس طرح کی مہم چلارہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گے اس سے اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلے گا، ہم جو مہم لائیں گے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی.
ط


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv