
پشاور (نیوزڈیسک) اے این پی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے پاکستان کو اقتصادی اور معاشی طور پر تباہ و برباد کر دیا ہے ۔مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی، غربت میں اضافہ، بجلی کا بل اور گیس کا بل غریب کے دسترس سے باہر کردیا گیا ہے ۔
غربت کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں میں ڈبونے ہونے کے بعد اب گروی بھی رکھ دیا ہے ۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ملک کو معاشی بدحالی سے دوچار کرنے کے بعد آج اپنی جھوٹی خودساختہ نام نہاد انا کی وجہ سے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والوں اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والوں کو آپس میں لڑا دیا گیا ۔
دونوں طرف سے شہید ہونے والوں کا خون اب کس کے ہاتھوں پر تلاش کریںنر اپنی انا کو نہ دیکھتے اور ان رہنمائوں کو بلا کر ساتھ بٹھاتے، اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا تھا ۔ نااہل وزیراعظم کے وزیروں اور مشیروں سے مسئلہ حل ہونے کا امکان نہ پہلے تھا اور نہ رہے گا ۔
اب سلیکٹرز کو سوچنا چاہیے کہ جو حکومت نہ معاشی مسائل حل کر سکتی ہے اور نہ ہی قانون کی عملداری قائم کر سکتی ہے تو کیا اس حکومت کو حکومت کرنے کا حق ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب اس ملک میں جلد از جلد نے انتخابات کروا کر قوم کو اپنے حقیقی نمائندوںکے حوالے کرنا ہو گا تاکہ ملک کو مزید تباہی اور بربادی سے بچایا جاسکے۔
Comments