Social

گرمیوں میں سردی والا موسم، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موسلادھار ژالہ باری،شہریوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر دیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گرمیوں میں سردی والا موسم، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موسلادھار ژالہ باری۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم سرد کر دیا۔ موسلادھار ژالہ باری کے بعد شہر اقتدار نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ ژالہ باری کے بعد اسلام آباد کے حسین مناظر نے شہریوں کا دل موہ لیا۔
ژالہ باری کے بعد اسلام آباد کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوں ،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی خیبر پختونخوا ، کشمیر ،وسطی وزیریں پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ میں 66 ملی میٹر ہوئ۔ پٹن میں 13 ملی میٹر ،کالام میں 5،مالم جبہ 3 اور مظفر آباد میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ملک میں مغربی ہواوں داخل ہوئی تھیں جس کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے۔









اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv