Social

پی آئی اے کے 2 طیارے چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 2 طیارے چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ، مجموعی طور پر تین پروازوں کے ذریعے 10 لاکھ ویکسین آج اسلام آبادپہنچ جائے گی۔ ۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 6852 سے 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پہنچی جب کہ دوسری پرواز پی کے 6853 بھی 3 لاکھ سے زائد ڈوز لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق چین سے کورونا ویکسین لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں ، تیسری پرواز آج شام 6 بجے تک چین سے اسلام آباد پہنچ جائے گی جس میں اس وقت ویکسین کی لوڈنگ کا عمل جاری ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد کاکہناہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کورونا ایک عالمی بحران ہے ، اس سے بچاؤ کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہونگے پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی ۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کو جلد سے جلد کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے ، تاہم دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے ، جن ممالک سے کورونا ویکسین کے لیے معاہدہ کیا تھا، اُن کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا ، تاہم چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان نے ایک اور چینی کمپنی سے کورونا ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ، سائینو ویک نے پاکستان کو حسب ضرورت ویکسین فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ ویکسین ’کورونا ویک‘ کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے ، پاکستان میں ڈریپ کورونا ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکی ہے جو کہ چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز کی تیار کردہ ہے ، کورونا ویک ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پر مشتمل ہے اور یہ منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ کی جاتی ہے ، لاہور کی ایک نجی کمپنی نے بھی کورونا ویک ویکسین کا اجازت نامہ حاصل کرلیا ہے ، تاہم چینی کمپنی کی طرف سے آغاز میں صرف محدود پیمانے پر کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی تاہم آگے چل کر سائینو ویک نے پاکستان کو حسب ضرورت ویکسین فراہمی کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv