Social

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں ، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں،لاہور میں فوج آگئی

لاہور ( نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئ بنائے گئے ایس اوپیز پرعمل درآمد کے لیے پاک فوج آگئی ، گلبرگ کے علاقے میں جوانوں نے گشت شروع کردیا جہاں پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے خصوصی پیغامات تحریر کیے گئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ گشت کے دوران پاک فوج کے جوان شہریوں سے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرائیں گے ، اس مقصد کے لیے جوانوں کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے پیغامات بھی تحریر کیے گئے ہیں ، جن میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں ، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں ۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے ملک میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، وزیرداخلہ شیخ رشید نے سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوج کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن کا اعلان کیا ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا ، آج وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا بقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت گلگت ، آزادکشمیر ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv