Social

پاکستان میں 30 روزےاور عید 14مئی کو ہوگی،پروفیسر جاوید اقبال

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) پاکستان میں روزے 30اور عید الفطر جمعہ14مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق شوال 1442ہجری کا نیا چاند 11اور 12مئی کی درمیانی شب کو تقریبا 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوگا یعنی اس وقت چاند کا(Conjunction)ہوگا جب 12مئی کی شام سورج غروب ہوگا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ ہوگا۔
غروب آفتاب کے وقت چاند افق(Horizon)سے تقریبا 6.5 ڈگری پر ہوگا لہذا 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہی. چناچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مء کو ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv