Social

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے پر چالانوں کا سلسلہ جاری،

لاہور (نیوزڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے پر چالانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 77 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔
50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1223 گاڑیاں بھی بند کیں گئیں ہیں 01 لاکھ 24 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ اور 24 ہزار رکشوں، 11 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہورنے تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ماسک شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی سنٹرز میں نہ آنے دیا جائے۔
ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالان ہوں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔ سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ لاہور، چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جائے گا۔ دو یا دو سے زائد افراد کیلئے ماسک ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو کورونا وبائسے محفوظ رکھنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv