Social

کورونا پابندیوں پر سختی سے عملدرامد کی ہدایت،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

لاہور (نیوزڈیسک) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں شدت کے پیش نظر نئی ہیلتھ ایڈوائزری کی روشنی میں کورونا ایس او پیز اور حکومتی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے تمام پولیس افسران کو اس حوالے سے واضح احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر نے کاروباری مراکز اور پبلک مقامات پر کورونا کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائنز پر بلا امتیاز اور من و عن عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی حالیہ لہر سنگین صورت اختیار کرچکی ہے۔
شہریوں کی زندگی کے تحفظ اور موذی وباء سے بچاو کے لئے کورونا ایس او پیز اور حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیزپر عملدرامد نہ کرنے والے قانون شکن عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ ہیلتھ اورضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ کورونا وبا سے بچاو کے تمام حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔مارکیٹوں،بازاروں اور تمام کمرشل مقامات پر پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں کاروباری مراکز میں اوقات کارکی پابندی سمیت تمام حکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے اس عزم کا اعادہ کی کہ شہریوں کو کورونا وباء کے خطرات سے ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا اور شہریوں کی زندگی اور صحت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت عبادات، عید شاپنگ اور دیگر سرگرمیوں کے دوارن ماسک اور سماجی فاصلوں کی پابندی یقینی بنائیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv