Social

سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اقدام،

لاہور (نیوزڈیسک) : پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے اہم اقدام کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق سالہا سال تنازعات کی وجہ بننے والے ابہام کو ختم کر دیا ہے جس کے مطابق اب وفات پاچکے سرکاری ملاز مین کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے۔
قبل ازیں وفات پا چکے سرکاری ملازم کی پنشن کے حقدار سے متعلق فیصلہ کرنا مشکل ہوتا تھا تاہم اب وفات پا چکے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقداروں سے متعلق واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے، اس کے علاوہ ایک سے زائد شادیاں کرنے والے سرکاری ملازم کی وہی بیوی پنشن کی حقدار ہوگی جس کی عمر زیادہ ہو گی۔
محکمہ خزانہ پنجاب اور اے جی آفس نے پنشن کے حقداروں سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقداروں سے متعلق کیسز سالہا سال چلتے تھے ، جبکہ اس معاملے پر خاندان میں تنازعات بھی جنم لیتے تھے جس کی وجہ سے متعلقہ محکمے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ تاہم اب سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقدار سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اس موجودہ نوٹیفکیشن سے کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لئے پے اینڈ پینشن کمیشن نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے اور جاب اسٹرکچر پر سفارشات تیار کی ہیں، کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں، کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم کی ضرورت ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے حتمی جائزہ کے بعد یہ سفارشات آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv