
اسلام آباد۔30اپریل (نیوزڈیسک) :چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم منصوبے سکھی کیناری پن بجلی منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ 884میگاواٹ سکی کیناری پن بجلی منصوبہ کے لیے دریائے کنہار پر بند باندھنے کی تقریب ہوئی، دو اب ڈالر کے منصوبہ کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا، کاغان کے علاقہ میں دریائے کنہار پر پن بجلی کامنصوبہ دسمبر 2022 تک مکمل ہو گا۔
Comments