Social

انڈیا ،ہسپتال میں آگ لگنے سے 18 کورونا مریض ہلاک، یومیہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی،

انڈیا (نیوزڈیسک ) انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر بہروچ کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے کی وجہ سے کورونا وائرس کے 18 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

چار منزلہ ہسپتال میں جب آگ لگی تو اس وقت وہاں 50 مریض موجود تھے۔

انڈیا کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ہسپتال میں رات ایک بجے آگ لگی۔ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں اور فائر فائٹرز کی مدد سے باقی مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکالا گیا۔ایک پولیس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سنیچر کی صبح ساڑھے چھ بچے تک مرنے والوں کی تعداد 18 تھی۔ اس سے قبل صرف 12 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو سکی تھی۔

گجرات کے شہر بہروچ کے ایس پی راجندرا سین چوڈاساما نے بتایا کہ 12 لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ ان کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ باقی چھ لوگ مر گئے ہیں یا پھر انھیں کسی دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Article share tool


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv