Social

گوجرانوالہ ، قاتل ڈور ،20 سالہ نوجوا ن گلے میں ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

گوجرانوالہ ( نیوزڈسک) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پتنگ کی قاتل ڈور نے نوجوان کا گلہ کاٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے باغبان پورہ چوک میں پیش آیا ، جہاں 20سالہ شخص گلے پر ڈور پھرنے سے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان محلہ گورو نانک پورہ کا رہائشی تھا جو کہ کسی ضروری کام سے گھر سے نکلا تھا کہ راست میں اچانک گلے میں ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا ، سی پی اونے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او باغبان پورہ کو معطل کردیا۔
چند روز قبل ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق منظور موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے اس کا انتقال کر گیا ، واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے پر علاقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا ۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہربنس پورہ میں ڈور پھرنے سے شہری کےجاں بحق ہونے پر نوٹس لے لیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کےذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv