Social

غزہ، زمینی جنگی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی،فوجی ترجمان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر جمعرات کے روز فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی فوج زمینی کارروائی کرسکتی ہے۔ وہ اپنی فوج غزہ کے سرحد پر جمع کر رہا ہے۔ حماس کے زیر کنٹرول علاقے پر زمینی حملہ کرنے سے قبل اسرئیل اپنے نو ہزار ریزرو فورسز کی وہاں تعیناتی کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران جنگ بندی کرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں حالانکہ اس میں کسی پیش رفت کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جمعے کے روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حماس کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ "ابھی ہم نے اپنے آخری الفاظ ادا نہیں کیے ہیں اور یہ کارروائی حتی الامکان بہت دور تک جائے گی۔"

اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی سرحد کے ساتھ زمینی فوج متحرک کرلی ہے جو زمینی کارروائیوں کی تیاری کے مختلف مراحل میں ہے۔

اگر اسرائیل زمینی کارروائی کرتا ہے تو اس کا یہ اقدم سن 2014 اور 2008-09 میں اسرائیل غزہ کی جنگوں کے دوران کیے گئے آپریشن کی طرز پر ہوگا۔
دوسری طرف حماس کے ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی ”ہمارے لیے مزید اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور انہیں قید کرنے کا ایک موقع ہوگا۔"

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ غزہ پٹی میں فضائی اور زمینی فوج حملے کر رہی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv