Social

سمندری طوفان کا رخ تبدیل ، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا،

کراچی ( نیوزڈیسک) سمندری طوفان تاوتے نے رخ تبدیل کر لیا، سمت تبدیل ہونے سے پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ، 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو16 سے 20 مئی تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، کراچی میں ہواوں کی رفتار بڑھ کر 140 کلومیٹر کو بھی چھورہی ہے، ٹھٹھہ، بدین ، تھر، میر پورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ اس دوران ہواوں کی رفتار 60 سے 80 کلو میٹرتک ہونے کا امکان ہے جب کہ سمندرمیں طوفان کے سبب سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، دادو، حیدرآباد، جام شورو، بینظیر آباد میں 18تا 20 مئی بارش اور گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔
اسی طرح سمندری طوفان کی وجہ سے ممکنہ طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، سول ایوایشن اتھارٹی کے محکمہ ایئر سائیڈ نے ہنگامی اقدامات کے لیے سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں فوری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فکس ونگ طیاروں اور روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے ، جب کہ کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے ، تمام متعلقہ حکام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سرکلر میں ہلکے آلات کو بھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سی اے اے کے مطابق محفوظ ہوائی سفر کے لیے بارشوں کے دوران ایم یو میٹر پارٹی تیار ہوگی، محفوظ سفر کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جب کہ بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے، اس لیے ایئر پورٹس کی حدود میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے اور فیومیگیشن کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv