
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ 1 گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے. پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک گھر سے عثمان نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں.
شاہدرہ کے علاقے میں ڈکیتی میں مزحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے سعید نامی رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا بھاٹی گیٹ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان زخمی ہو گیا. باٹا پور میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے علی نواز نامی نوجوان زخمی جبکہ ملزم سجاول موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.
Comments