Social

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق،اسد قیصر کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ترک ہم منصب مصطفی سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ پاکستان نے فلسطین کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔
انہوںنے کہاکہ اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف او آئی سی ممالک کو خطوط لکھے،اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے غزہ جل رہا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے،حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سینکڑوں افراد زخمی اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ہم منصب کو آو آئی سی کی پارلیمانی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اسد قیصر نے کہاکہ ترکی کا مسلم ممالک میں اہم کردار ہے ہمیں مل کر راہنما اصول اور تجاویز مرتب کرنی ہونگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv