
لاہور (نیوز ڈیسک) 30 سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکاروں کیلئے بھی ویکسینیشن شروع ،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سپاہ کی ویلفیئر میں پیش پیش، کورونا وباء میں فرنٹ لائن پر لڑنے اہلکاروں کیلئے ویکسینیشن کا عمل جاری، 06 روز میں 1762 پولیس اہلکاروں کو ویکسینیشن لگائی گئی،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، 30 سال سے زائد پولیس اہلکاروں کو مرحلہ وار ویکسینیشن کی ڈوز لگائی جا رہی ہے، کورونا وباء میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی، لاہور پولیس کے پانچ سپوت فرض کی راہ پر قربان ہوئے،سپاہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔
Comments