Social

تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز پیش،فیصلہ 23 مئی سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا،این سی او سی

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز سامنے آگئی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الاقوامی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔امتحانات اور بچوں کو پرموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 مئی سے پہلے ہوگی۔ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز پیش کی گئی۔
نویں، دسویں گیارہویں، بارہویں کلاسز پہلے مرلے میں کھول دی جائیگی۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد وائرس سے چل بسے ،2566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 135 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv