
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این سی او سی کاکورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی، 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں مرحلہ وار سکول کھولنے کی اجازت ہوگی، ایس اوپیز کے ساتھ شعبوں کو کھولا جاسکے گا۔
این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ورانہ اور غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔این سی او سی نے ملک بھر میں زیرِالتوا سرجری یکم جون سےشروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے جب کہ یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی بھی اجازت دے دی ہے، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔
علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا تھا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ماس ویکسی نیشن سینٹر دورہ کے موقع پر کہا کہ اب تک 46 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔ ابھی تک ویکسی نیشن کا تجربہ اچھا رہا ہے۔ پاکستان میں ویکسی نیشن سے کسی قسم کے سائیڈ افیکٹس نہیں آئے۔ ویکسی نیشن بالکل محفوظ ہے۔ بندشیں لگوانا اچھا نہیں لگتا،جلدی ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبارکھلے۔ این سی اوسی کی ٹیم نےعید کے دنوں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کا انتظام کیا ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندشوں میں نرمی کریں۔
Comments