Social

24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورانٹس اور سیاحت کھولنے کی اجازت،این سی اوسی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر میں24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی، 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں مرحلہ وار سکول کھولنے کی اجازت ہوگی، ایس اوپیز کے ساتھ شعبوں کو کھولا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران ملک کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے، سیاحتی مقامات سمیت دیگر کاروباری شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی اوسی نے یکم جون سے ریسٹورانٹس اور 24 مئی سے تعلیمی ادارے بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے، 24 مئی سے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔
مزار، سینماء گھر، ریسٹورانٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی۔

اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی، واکنگ ٹریکس ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

22 مئی سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار پابندی ہوگی۔ پبک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔
ریلوے سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ اسی طرح یکم جون سے شادی ہالز کو آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز کو ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح 24 مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس کو پورے ہفتے میں ٹیک اوے کیلئے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یکم جون سے کھولے جانے والے شعبوں کا حتمی جائزہ27 مئی کو لیا جائے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا تھا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ماس ویکسی نیشن سینٹر دورہ کے موقع پر کہا کہ اب تک 46 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔ ابھی تک ویکسی نیشن کا تجربہ اچھا رہا ہے۔ پاکستان میں ویکسی نیشن سے کسی قسم کے سائیڈ افیکٹس نہیں آئے۔ ویکسی نیشن بالکل محفوظ ہے۔ بندشیں لگوانا اچھا نہیں لگتا،جلدی ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبارکھلے۔ این سی اوسی کی ٹیم نےعید کے دنوں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کا انتظام کیا ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندشوں میں نرمی کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv