Social

فیصلہ جہانگیرترین کے خلاف بھی آئے گا تو بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ہماراگروپ قائم رہےگا ،نذیر چوہان


لاہور (نیوز ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے کہا کہ اللہ ‏نے ہمیں ایک ایسا ہیرا دیا ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ قائم رہے گا اور ہمارے وزیراعظم عمران ‏خان ہی رہیں گے۔ انشااللہ آئندہ 5 سال بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔
نذیرچوہان نے کہا کہ مجھے اُمید ہےعمران خان اورجہانگیرترین کی صلح ہوجائے گی ہمارے گلے ‏شکوے چلتے رہیں گے لیکن عوام کواچھا بجٹ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کے خلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ہے پھر بھی وزیراعظم عمران خان ‏کا جو فیصلہ ہو گا وہ ہمیں قبول ہوگا اگر فیصلہ جہانگیرترین کے خلاف بھی آتا ہے تب بھی ہم عمران ‏خان کے ساتھ ہیں۔
نذیر چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کہ میرا دل آپ کے ساتھ نہیں ہے، یہ بجٹ ہمارا ‏آخری بجٹ ہوگا جس میں سارے فنڈ رکھنا ہوں گے اس سال کے بجٹ کواگلے سال بھی استعمال ‏کیا جائےگا۔ نذیرچوہان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم ، بزدار کو وزیراعلیٰ جہانگیرترین نے بنوایا ہے ‏لیکن ہمیں جہانگیرترین نے کچھ نہیں دیا، اپنی سیاست داؤ پر لگائی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا تھا۔ جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کے مطابق راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ اس کے علاوہ جہانگیر ترین گروپ نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے باضابطہ گروپ کے قیام کا اعلان جہانگیر ترین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں کیا گیا تھا۔
ط


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv