Social

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھانے کا اعلان،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین طب اور ڈاکٹروں کی نمائندوں تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد سے زیادہ ہے، ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز تیزی سے بھر رہے ہیں، کیوں کہ عید کے بعد مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھا رہے ہیں اور ایس او پیز میں نرمی نہیں کر سکتے، کورونا کی پہلی لہر پر ہم نے کامیابی سے قابو پایا ، اب کورونا کی تیسری لہر سے نمٹ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا سے متعلق ٹاسک فورس میں مختلف اداروں کے نمائندے ہوتے ہیں، ہمیں ٹاسک فورس نے سختی سے کہا ہے کہ احتیاط کریں، ہمیں مزید سختی کرنی ہے، ایس او پیز میں نرمی نہیں کر سکتے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھا رہے ہیں، جس کے تحت صوبے بھر میں دکانیں 8 بجے کی بجائے شام 6 بجے تک کھلیں گی، صرف ادویات فروخت کرنے والی دکانیں کھلیں گی، خلاف ورزی پر عوام کے بجائے دکان کے خلاف ایکشن ہوگا، شاپنگ مالز اوراس میں قائم فارمیسیز بھی 6 بجے بند ہوں گی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ مکمل طور پر بند ہے، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی ہیں لیکن اس کا غلط استعمال نہ کیا جائے، ہر کسی قسم کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہے، تفریحی مقامات، پارکس اور سینما ہالز اگلے دو ہفتوں کے لئے بند ہیں۔
دوسری طرف این سی اوسی نے 24 مئی سے سیاحت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گائیڈ لائنزجاری کر دی ہیں، سیاحتی مقامات پرجانے والوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے، یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائدعمر افراد کی بغیرسرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے، ہوٹلزانتظامیہ کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈلازمی طلب کریں گے، ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے 24 مئی سے سیاحت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت این سی اوسی نے سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، سیاحتی مقامات پرجانے والوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے، ہوٹلز انتظامیہ کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے، جب کہ یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائد عمر افراد کی بغیر سرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv