Social

پنجاب میں دسویں اور بارہوں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری،

لاہور ( نیوزڈیسک ) صوبہ پنجاب میں دسویں اور بارہوں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، میٹرک کے پیپر 14 جولائی جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی طرف سے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو یعنی بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جون سےشروع ہوں گے ، پہلے روز سائیکالوجی ، بزنس ، شماریات ، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس مضامین کے امتحانات ہوں گے جب کہ باہوریں جماعت کے امتحانات کا اختتام 12 جولائی کو ہو گا۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا، رواں سال کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہرصورت ہوں گے ، پہلے دسویں اوربارہویں جماعت کےامتحانات ہوں گے، امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کیے جائیں گے ، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے، تاہم امتحانات کی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے جب کہ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو محدود رکھا جائے گا ، موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے کریں گے، تمام وفاقی اکائیوں کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ، نگراں عملے اوردیگر انتظامی اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، صوبے جلد اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔ دوسری جانب این سی اوسی نے ملک کے مختلف اضلاع میں 6 جون تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب کے 20 اضلاع ، سندھ کے 12، خیبر پختونخواہ 14، آزاد کشمیر کے4، بلوچستان اور اسلام آباد کے ایک، ایک ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv