
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر کے خلاف گلف، رشماں رینٹل پاور کیس کی سماعت 28جون تک ملتوی کر دی ۔
پیر کواحتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی، دور ان سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف استثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوئے ،راجہ پرویز اشرف کی جگہ انکے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے مزید سماعت 28 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
Comments