Social

جنوبی وزیرستان ، پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،ایکجوان شہید،آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان ( نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تعینات پاک فوج کا جواب وطن پر قربان ہو گیا۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد جام شہادت نوش کر گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv