Social

استعفوں سے بھاگنا حکومت کو مزید وقت دینے کے مترادف ہے ،مولانا فضل الرحمن

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنا کو ڈاکٹیٹر شپ کی اس طرح موجودہ حکمران بھی ڈکٹیٹرشپ کے سائے میں شب خون مار رہے ہیں ، شہبازشریف ہوں یا مریم نواز پوری مسلم لیگ(ن) ہمارے ساتھ کھڑی ہے ،پیپلزپارٹی اگر واپس آنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں ،استعفوں سے بھاگ جانا موجودہ حکومت کو مزید وقت دینے کے مترادف ہے،حکمران اپنے ذاتی فوائد کے لئے قانون لا رہے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کیخلاف متحد تھی اس میں رخنہ ڈال کر کس کو فائدہ ہواشہبازشریف کے باہر آنے سے مریم نواز کے پیچھے چلے جانے کے حوالے سے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مریم نواز یا شہبازشریف ہوں دونوں ایک ہی پارٹی سے تعلق ہیں اور یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ،صدر مسلم لیگ(ن)وہ شہبازشریف ہیں ،قائد مسلم لیگ نوازشریف ہیں ، ہمیں تو پارٹی سے مطلب ہے ہمیں پارٹی کے افراد سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہمیں ساتھ پارٹی جس طرح چلے گی ہم بھی اسی کے مطابق چلیں گے لہذا یہ قیاس آرائی کرنا کہ فلاں شخص یہ کررہا ہے اور فلاں شخص وہ کہہ رہا ہے تو اس بارے میں سوچنا ہمارے لئے خلاف آدا ب ہے۔
شہبازشریف ہوں یا مریم نواز مسلم لیگ(ن)کے سب رہنما ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتی ہے اور وہ سوچتی ہے کہ ہم نے حالیہ اقدام جمہوریت کیخلاف کیا ہے تو ہم تیار ہیں ،پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کیلئے کوئی راستے بند نہیں کیے ہم عوام میں جارہے ہیں اور کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن 4 جولائی کو سوات میں بہت بڑا جلسہ ہو گا اور تاریخی اجتماع ہو گا ،29 جولائی کو کراچی ،اس کے بعد14اگست کو اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ ہو گا ،پی ڈی ایم عوام کے اندر اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے جب عوام میں اعتماد آتا ہے تو پھر اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں اگر ہم اجتماعی طورپر استعفے نہیں دیتے تو یہ حکومت اپنی مدت بڑھاتی جائے گی اورمیرے خیال میں استعفوں سے بھاگ جانا موجودہ حکومت کو مزید وقت دینے کے مترادف ہے۔
موجودہ حکمران اپنے ذاتی فوائد کے لئے قانون لا رہے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے،عام آدمی کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنایا اور سب سے پہلے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا ،اس وقت بھی ایک ڈکٹیٹر نے شب خون مارا تھا اور موجودہ حکمران بھی ڈکٹیٹرشپ کے سائے میں شب خون مار رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv