
جھجھ کلاں (نیوز ڈیسک) نجم سیٹھی کی اہلیہ اور ممبر پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ، جگنو محسن کو حملہ آوروں نے قتل کی دھمکی دی تھی- تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن کے قافلے پر قاتلانہ حملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، حملہ آوروں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی کہ اگر جگنو محسن جھجھ کلاں میں جلسہ کرنے آئیں توہم حملہ کریں گے۔
ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن دھمکی کے باوجود جھجھ کلاں میں جلسہ کیا ،ملزمان نے دھمکی کو سچ ثابت کرتے ہوئے جلسہ سے واپسی پر فائرنگ وں اور ڈنڈوں سے قافلے پرحملہ کردیا، قاتلانہ حملہ میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم تاحال فرار ہے جبکہ اسکے دو نامعلوم ساتھی رات گئے پولیس نے حراست میں لے لئے تھے۔
مرکزی ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے شہر حجرہ شاہ مقیم کے علاقے اختر آباد میں ان پر حملہ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق جگنو محسن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس میں کچھ لوگ ان سے جوج کلاں میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے جلسہ کیا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔
جب جگنو محسن جلسہ کرنے پہنچیں تو ملزمان نے ان کے قافلے کو روک لیا اور پھر ان کی گاڑیوں پر فائرنگ اور پتھراﺅ کیا ۔اس دوران ایک ملزم کی پستول جام ہو گئی اور گولی پھنس گئی تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ ہجرہ شاہ مقیم نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جگنو محسن جن کا اصلی نام سیدہ میمنت محسن ہے، ان کا تعلق سادات گھرانے سے ہے، جگنو 2018ء میں اوکاڑا سے رکنِ صوبائی ایوانِ پنجاب منتخب ہوئیں- رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نامعلوم شخص ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ اگر جگنو محسن ہمارے گاؤں آئی تو اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالیں گے،جو جگنو کو ہمارے گاؤں لائے گا ہماری اس سے لڑائی ہے۔
Comments