Social

بجلی کی لوڈشیڈنگ پاورپلانٹس میں فنی خرابی کے باعث ہوئی،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پاورپلانٹس میں فنی خرابی کے باعث ہوئی، آج رات متبادل ذرائع سے1100 میگاواٹ بجلی مہیا کردی جائے گی، تربیلا سے بھی 3000 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی۔ انہوں نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اپنے بیان میں کہا کہ چند پلانٹس کی ٹیکنکل بندش کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی ہے جسے دور کرنے کیلئے آج رات تک متبادل ذرائع سے 1100 میگاواٹ بجلی مہیا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
تربیلا سے بھی 3 ہزار میگاواٹ بجلی 4 سے 6 روز میں نظام میں واپس شامل ہوجائیگی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بدترین لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاء ہے۔
عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، سکول کے بچے بے ہوش ہورہے ہیں، یہ صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی والا پاکستان ملا لیکن یہ حکومت لائن لاسز میں کمی برقرار نہ رکھ سکے۔ 93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان ملا، موجودہ حکومت نے اسے 82 فیصد پر پہنچا دیا۔ موجودہ حکومت کو کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے والا ملک ملا، ایل این جی کی دستیابی والا ملک ملا۔ لیکن وہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر عوام کے بجائے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیتے رہے۔ موجودہ کو 1200 ارب گردشی قرض والا ملک ملا تھا جسے انہوں نے 2800 ارب پر پہنچا دیا۔ حکومت اب کوئی نیا بہانہ تلاش کرے گی، نیا جھوٹ گھڑے گی، نیا الزام اور فریب کی نئی داستان لکھے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv