Social

پشاور، گاڑی میں موجود لڑکی شرٹ اتار کر سن رؤف سے باہر نکل آئی

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 جون 2021ء ) پشاور میں کار سوار لڑکی کی شرٹ اتار کر سیر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ایک نوجوان لڑکی شرٹ اتار کر کار کے سن رؤف سے باہر نکل آئی اور ہلہ گلہ کرتی رہی،یہ مناظر پیچھے موجود ایک اور گاڑی میں بیٹھے شخص نے کیمرے میں محفوظ کر لیے جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔
مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ پشاور میں یہ کس قسم کا ماحول چل رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پشاور کی معروف سڑک پر سفید گاڑی میں موجود ایک لڑکی کسی کی پروا کیے بغیر سن روف سے باہر نکل کر اپنی شرٹ اتار کر ہوا میں لہراتی گھماتی رہی۔لڑکی کو دیکھتے ہوئے کچھ رکشہ ڈرائیورں نے بھی ان کا پیچھا شروع کر دیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پشاور کی سڑکوں پر لڑکی کے اس فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مذکورہ لڑکی کے خلاف ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا۔صارفین نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں پر اس طرح کی حرکات زیب نہیں دیتی نہ ہی ہمارا معاشرہ اس قسم کی حرکتوں کی اجازت دیتا ہے۔

۔
ایک صارف نے پشاور کی سڑک پر خاتون کے فعل کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نادہندہ کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔تاحال اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس واقعے کی تصدیق ہو سکی ہے تاہم ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق لڑکی شرٹ اتار کر سن روف سے باہر نکل آئی۔مذکورہ شخص نے یہ بھی بتایا کہ یہ ویڈیو صوبہ خیبرپختونخوا کے دار الحکومت پشاور کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv