Social

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، سی پیک میں پیشرفت ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،جنرل قمر جاوید باجوہ

راورلپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اپنے آہنی برادر چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کووڈ 19 وباء سے لڑنے اور ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv