Social

ڈی ایچ اے کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈدیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔
دو بیواؤں نے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا ۔ عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہی ۔لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv